اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالبان نے جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک خودکش حملے میں پندرہ افغان سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ بدھ کو طالبان نے صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں محکمہ حج و زیارت کی عمارت میں داخل ہو کر دیا جس کے نتیجے میں محکمہ حج و زیارت کے پندرہ سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔ طالبان کے ترجمان کے بقول ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسر گلاب ایوب بھی شامل ہیں۔ اس عمارت میں داخل ہوتے وقت پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ حملہ آوروں کی جھڑپ ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ ابھی تک طالبان کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲